تازہ ترین خبریںپاکستان

فیصل رضا عابدی گرفتار کر لیے گئے

فیصل رضا عابدی کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیشی کے بعد گرفتار کرلیے گئے

اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کی پولیس نے فیصل رضا عابدی کو گرفتار کیا، ان کے خلاف سپریم کورٹ کے ترجمان شاہد حسین کی مدعیت میں تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔

فیصل رضا عابدی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی جس کیلئے پیشی کے موقع پر فیصل رضا عابدی نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے وکیل عمرے پر گئے ہوئے ہیں، ان کی واپسی تک سماعت ملتوی کی جائے۔

عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 30اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

فیصل رضا عابدی کو سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد گرفتارکرکے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ کے ترجمان شاہد حسین کی مدعیت میں تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کرائے گئے مقدمے میں فیصل رضاعابدی پر الزام عائد کیا گیاہے کہ انہوں نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں۔

فیصل رضاعابدی کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 228،500، 505دو،506اور34کے تحت درج کیا گیا ہے، جبکہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ 7اے ٹی اے بھی لگائی گئی ہے، ان کے خلاف ایف آئی آر 19ستمبر کو درج ہوئی تھی۔

علاوہ ازیں سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کے مقدمہ کے اخراج کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا ہوا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close