تازہ ترین خبریںپاکستان

شریعت کے مطابق ملزم کوسرعام سزادی جائے،والد زینب

قاتل کی گرفتاری کے بعد زینب کے والد نے مطالبہ کیا ہے کہ شریعت کے مطابق ملزم کو سرعام سزادی جائے، پوری دنیا ملزم کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قاتل کی گرفتاری کے بعد ننھی زینب کے والد امین انصاری کا کہنا ہے کہ ملزم نےگرفتاری کےبعد ہارٹ اٹیک کاڈرامہ کیا، محلےکی ایک خاتون نےملزم پرشک کااظہارکیا تھا، خاتون کی نشاندہی پرپولیس کوملزم کے خلاف تفتیش کا کہا تھا۔

زینب کے والد کا کہنا تھا کہ جےآئی ٹی سمیت تمام اداروں سےمکمل معاونت کی، تمام اداروں کی مشترکہ کاوش سےملزم پکڑاگیا، ملزم کی گرفتاری کیلئےتمام اداروں نے دن رات محنت کی۔

امین انصاری نے مطالبہ کیا کہ پوری دنیا ملزم کوسرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کررہی ہے، شریعت کےمطابق ملزم کوسرعام سزادی جائے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close