تازہ ترین خبریں

ترکی؛ شہر دیار بکر میں ترک پولیس پر بم سے حملہ

ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اناطولیہ کے مطابق دیار بکر کے مرکزی ضلعے میں ہونے والا یہ دھماکہ ایک دہشت گردانہ حملہ تھا۔پولیس کے مطابق بم شاہرائے دجلہ پر کھڑی ایک کار میں نصب تھا جو اس وقت دھماکے سے پھٹ گیا جب پولیس کی ایک منی بس وہاں سے گذر رہی تھی۔

بس میں پولیس اہلکار اور قیدیوں کی ایک تعداد سوار تھی۔ ابتدائی خبروں میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور بائیس دیکر زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے سات کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ متعدد قیدی بھی شامل ہیں۔ تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پچھلے چند ماہ کے دوران دیاربکر کے علاقے میں اس طرح کے متعدد دھماکے ہو چکے ہیں ۔ ترک حکومت پی کے کے ، کے مسلح حامیوں کو ان دھماکوں کا ذمہ دار قرا دیتی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close