تازہ ترین خبریںپاکستان

سبط اصغر کی گرفتاری سے ملت جعفریہ میں تشویش ہے،علامہ احمد اقبال


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ ممبر امن کمیٹی اور اتحاد بین المسلمین کے داعی سبط اصغر کی گرفتاری سے ملت جعفریہ میںتشویش پائی جاتی ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، علامہ احمد اقبال نے کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 4روز گذرجانے کےباوجود تاحال سبط اصغرکا کوئی سراغ نہ مل سکا، تمام سکیورٹی اداروں سے رجوع کیا گیا ،مگر کسی نے بھی ان کی گرفتاری کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
انہوں نےوزیر اعظم پاکستان عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ، گورنر اور وزیر اعلی سندھ ، ڈی جی رینجرز،کورکمانڈر کراچی ، آئی جی پولیس سندھ سے سید سبط اصغر کی بلاجواز گرفتاری کا فوری نوٹس لینے اور ان کی جلد باحفاظت بازیابی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ بصورت دیگرہم قانون راستہ اختیارکرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close