تازہ ترین خبریںدنیا
غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج کے حملے جاری 11 شہید درجنوں زخمی
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی اسرائیلی غاصب فوج کے فضائی حملے جاری ہیں اور اب تک 11 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔
المنار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی غاصب فوج کے لڑاکا طیاروں نے آج علی الصبح غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کا آغاز کیا تھا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت میں بچوں اور خواتین سمیت کم سے کم 11 شہید اور 45 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی طیارے جنوبی غزہ کے خان یونس نامی علاقے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ دوسری طرف فلسطینی جوانوں نے اسرائیلی فوجی مراکز پر میزائل داغے ہیں۔
فلسطینی جوابی کارروائی کو دیکھتے ہی بیت الشمس اور القدس کے مضافاتی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے اور اسرائیلی غاصب افواج پروحشت طاری ہوگئی ہے۔