تازہ ترین خبریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بھارت اور چین کی اسٹاک ایکسچینج پر برتری

امریکا کے معروف میگزین نے اپنی رپورٹ میں پاکستانی معیشت کے استحکام کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد بڑھنے کی وجہ سے بھارت اور چین کی اسٹاک ایکسچینج پر فوقیت حاصل کر چکا ہے۔

خبررساں شیعہ ان اسلام کے مطابق، معروف امریکی میگزین فوربس نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اصلاحات اور معیشت کے استحکام سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بھارت اور چین کی اسٹاک ایکسچینج پر برتری حاصل کر لی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کی مالیت میں گزشتہ 5 سال کے دوران 400 فیصد اضافہ دیکھا گیا جب کہ اس عرصے کے دوران چین کی اسٹاک مارکیٹ کی مالیت میں صرف 16 فیصد اور بھارت کی اسٹاک مارکیٹ کی مالیت میں 33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close