ایرانتازہ ترین خبریںدنیا

امریکی پابندی پرایرانی وزیرخارجہ کا رد عمل


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمدجوادظریف نے امریکی پابندیوں پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف نے امریکی حکام کی جانب سے پابندی لگانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھرمیں ایرانی عوام کی ترجمانی کرنے کے جرم میں پابندی لگادی گئی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں دنیا بھرمیں ایرانی عوام کا اصل ترجمان ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ حقیقت اس قدر تلخ ہے؟  یہ پابندیاں، ان پر اور ان کے گھر والوں پر کوئی اثر نہیں ڈالیں گی کیونکہ ان کے ملک کے باہر کسی قسم کی کوئی جائیداد یا مفادات نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے امریکا میں داخلے پر پابندی اور اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کردیا ہے

امریکی وزیر خزانہ اسٹیون ایمنیوچن نے ایک بیان میں کہا کہ جواد ظریف کے بین الاقوامی سفر پر بھی پابندیوں کی کوشش کی جائے گی، امریکا میں ان کے کوئی اثاثے ہیں تو منجمد کیے جائیں گے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close