تازہ ترین خبریںپاکستان

قومی ائرلائن نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

پاکستان کی قومی ائرلائن پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پی آئی اے نے مرعایتی ٹکٹس متعارف کرا دیئے ہیں، لندن اور عرب امارات کے مسافروں سمیت طلباء کو بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لندن سے سیالکوٹ کے مسافروں کو 24 ستمبر تا 30 نومبر تک 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔
پی آئی اے کے مسافروں کو پاکستان سے یو اے ای کے سفر میں 20 فیصد رعایت 12 اگست تک دی جائے گی۔
پاکستان سے لندن جانے والے مسافروں کو 10 اگست تک دس فیصد کرایوں میں رعایت دی جائے گی۔
اس کے علاوہ بزرگوں کو سرپرائز ہولی ڈیز اسکیم کے تحت 10 فیصد رعایت دی جائے گی جبکہ اسکول کے طلباء اور طالبات کو بھی 10 فیصد کم کرائے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close