ایرانتازہ ترین خبریںدنیا

اوپیک اجلاس میں ایران کے تمام مطالبات منظور

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ اوپیک اجلاس میں ایران کے تمام مطالبات منظور کئے گئے ہیں۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ کا کہنا ہے کہ اوپیک اجلاس میں ایران کے تمام مطالبات منظور کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو تیل کی پیدوار کو کم کرنے کے معاہدے سے ایک بار پھراستثنی دی گئی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تیل بیژن نامدار زنگنہ (OPEC) کے 176ویں اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اجلاس کے مطابق اس بار بھی ایران کو تیل کی پیداوار کم کرنے سے متعلق اوپیک معاہدے سے چھوٹ ملی.
انہوں نے کہا اوپیک اور نان اوپیک سے متعلق اصلاحات کو اچھی طرح لاگو کردیا گیا تاہم حالیہ فیصلوں پر عمل درآمد سے متعلق ممالک پر کوئی زبردستی نہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ اوپیک منشور میں ہونے والی اصلاحات پر اسلامی جمہوریہ ایران کو اعتماد میں لیا گیا ہے.

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close