تازہ ترین خبریںدنیا

الحشد الشعبی کو باقاعدہ قومی مسلح افواج میں شامل کرنے کا حکم


عراقی وزیراعظم عبدالمہدی نے رضا کار فورسز الحشد الشعبی کے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیاہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم کا کہناہے کہ الحشد الشعبی نے ملک کو تفکیری دہشت گردوں سے آزاد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، لہذا اس فورس کے تمام اہلکار قومی مسلح افواج کا حصہ ہیں۔ وزیر اعظم عبدالمہدی کا کہنا ہے کہ جو سہولیات عراقی سرکاری فوج کی دی جارہی ہیں الحشد الشعبی کو بھی دی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ الحشد الشعبی عراقی سرکاری فوج ماتحت کام کرے گی۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ کے دوران استعمال کئے جانے والے ناموں کو تبدیل کرکے سرکاری فوج کے عہدوں کے ہی نام استعمال کئے جائیں گے۔ جیسے سپاہی، جنرل، کرنل وغیرہ
الحشد الشعبی کے زیراھتمام تمام کیمپوں کوبھی قومی مسلح افواج کی طرح مالی معاونت کی جائے گی اور فوجی ساز وسامان بھی دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عراقی رہنما مقتداالصدر نے وزیراعظم کے حکم نامے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحشد الشعبی کو مسلح افواج میں شامل کرنے سے ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔
خیال رہے کہ عراق میں امریکا اسرائیل اور سعودی عرب کے حایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کو شکست دینے میں الحشد الشعبی نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close