تازہ ترین خبریںدنیا

طرابلس میں فضائی حملے،75ہلاک یا زخمی


طرابلس میں جنرل حفتر سے وابستہ فورسز نے مہاجرین کے ایک کیمپ پر فضائی حملہ کرکے 40 افراد کو ہلاک اور 30 سے زائد کو شدید زخمی کردیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عالمی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  طرابلس کے ”تاجورا” نامی علاقے پر فضائی حملہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کے درمیانی شب مہاجرکیمپ پر حملہ کیا گیا جس میں کم از کم 40 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حملے کے دوران مہاجر کیمپ میں 650 افراد موجود تھے لہذا ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔

واضح رہے کہ حفترکو امریکا اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔

یاد رہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی کے حملوں کے آغاز سے خانہ جنگی میں شدت آگئی ہے یہ حملے خلیفہ حفتر نے ریاض میں سعودی حکام سے ملاقات اور مذاکرات کے بعد شروع کئے تھے۔

لیبیا کی قومی وفاق کی حکومت کی فوج نے خلیفہ حفتر کی فوج کو طرابلس سے پیچھے دھکیل دیا ہے لیکن اس کے اطراف میں جنگ بدستور جاری ہے۔

اس جنگ میں اب تک دو سو پانچ سے زائد افراد ہلاک اور نو ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں ۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں عام شہری بھی شامل ہیں۔

لیبیا کی قومی وفاق کی حکومت نے مہاجر کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close