تازہ ترین خبریںپاکستان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کو آج احستاب عدالت میں پیش کیا جائےگا


مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، نیب نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ٹرمینل کے معاملے میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو ڈیڑھ ارب روپے نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے
واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی پریس کانفرنس میں شرکت کے سلسلے میں احسن اقبال کے ساتھ لاہور جارہے تھے، نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو لاہور جاتے ہوئے ٹول پلازہ پر روکا اور انہیں ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کرکے ساتھ لے گئے۔
بعدازاں نیب نے اپنے اعلامیے میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایل این جی کیس میں گرفتاری کی تصدیق بھی کردی تھی۔
نیب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سابق سیکریٹری پیٹرولیم عابد سعید کے وعدہ معاف گواہ بننے پر شاہد خاقان کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا تھا، شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا جمعرات کو نیب میں پیش نہ ہونے سے کوئی تعلق نہیں۔
یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں پہلے وزیر پیٹرولیم رہے اور پاناما کیس میں نوازشریف کی نااہلی کے بعد انہیں وزیراعظم بنایا گیا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close