تازہ ترین خبریں

کراچی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کالعدم لشکری جھنگوی اور ٹی ٹی پی کے دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے سب سے بڑے اور صنعتی شہر کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ انویسٹی گیشن کی ٹیم نے جوبلی اور سلطان آباد سے دو مختلف کالعدم تنظیموں کے تین دہشت گردوں شاہسوار محسود ، مجیب الرحمان اور خالد پرویز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

اسلام نیوزکی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بوقت کارروائی سے شہر ایک بڑی تخریبی کارروائی سے محفوظ رہا ہے۔

 سیکیورٹی فورسز نے لشکر کالعدم لشکری جھنگوی اور ٹی ٹی پی کے دہشت گرد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم مجیب الرحمان کا تعلق کالعدم لشکری جھنگوی سے ہے،ملزم شہر کے مختلف علاقوں سے چندا جمع کرنے کے علاوہ لوگوں کی ذہن سازی کرکے تنظیم میں شامل کرنے کیلئے راغب کررہا تھا۔

ملزم شاہسوار اور خالد پرویز کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جاتا ہے، دہشت گرد شاہسوار گورنمنٹ ہائی اسکول میں ٹیچر تھا اور بیت اللہ محسود کے امیر بننے کے بعد اس کی دعوت پر تنظیم میں شمولیت اختیار کی۔

علاوہ ازیں اینٹی کار لفٹنگ سیل نے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئےموٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ کے2 کارندوں عبداللہ اسلم اور عبداللہ غریب کو گرفتار کر کے 12 موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں ہیں، ملزمان موٹرسائیکل چوری کر کے حب بلوچستان پہنچاتے تھے، برآمد ہونے والی موٹرسائیکلوں کی ایف آئی آر مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close