تازہ ترین خبریںپاکستان

25 جولائی کو پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ ہو گا، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کو پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ ہو گا اور اس دن مفادات کی سیاست کرنے والوں کو شکست ہوگی۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، لاہور میں حلقہ این اے 131 میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں لاہور پنجاب اور پنجاب پورے پاکستان کا فیصلہ کرے گا، مقابلے کے لیے کسی پارٹی کو کمزور نہیں سمجھنا چاہئے البتہ جائیدادیں بنانے والے کبھی پی ٹی آئی کے جنون اور نظریے کا مقابلہ نہیں کرسکتے جب کہ این اے 131 میں زبردست مقابلہ ہو گا اور ولید اقبال این اے 131 کی انتخابی مہم چلائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے نام اب پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 25 جولائی کو پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ ہو گا اور اس دن مفادات کی سیاست کرنے والوں کو شکست ہوگی، ہم نے آخری گیند تک مخالفین کا مقابلہ کرنا ہے جب کہ انتخابات جیت گیا تو اللہ کا شکرادا کروں گا اور نفل پڑھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کسی رشتہ داراوردوستوں کوٹکٹ نہیں دیا لیکن پھر بھی پرانے کارکنوں کے احتجاج پرتکلیف ہوتی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close