تازہ ترین خبریںپاکستان

شیعہ نسل کشی اور ملک میں جاری بدامنی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، مجلس وحدت مسلمین


مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے بیان میں جعفر ایکسپریس میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ چند دنوں میں یہ تیسرا واقعہ ہے عوام کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بدامنی اوردھماکے حکومتی ناکامی کو ظاہر کررہے ہیں،حکومت دعوئوں کے بجائے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے۔
بیان میں کہاگیاکہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے قومی خزانے سے خطیر رقم مختص اور بھاری بجٹ تو بنائے جاتے ہیں مگرعوام کی جان و مال پھر بھی محفوظ نہیں یہ لمحہ فکریہ ہے۔
بیان میں کہاگیاکہ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانا بزدلی ہے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کےلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close