تازہ ترین خبریں

افغانستان: امریکی ڈرون حملے میں 26 طالبان جنگجو ہلاک، ۲۰ زخمی

افغانستان کے صوبے غزنی میں امریکی ڈرون حملے میں 26 طالبان جنگجو ہلاک اور۲۰ ہو گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبے غزنی میں امریکی ڈرون حملے میں 26 طالبان جنگجو ہلاک اورمزید ۲۰ زخمی ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈرون حملہ صوبہ غزنی کے ضلع ” اندر” میں کیا گیا۔

 صوبائی گورنر کے ترجمان محمد عارف نوری نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں طالبان کے اجتماع کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ابھی تک طالبان سمیت کسی شدت پسند گروپ کی جانب سے  ڈرون حملے اور ہلاکتوں کے متعلق کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب امریکی نائب وزیر خارجہ، جان جے سلیوان نے کابل میں صدر اشرف غنی اور چیف اگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقات کی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close