تازہ ترین خبریںپاکستان

پاکستانی درسگاہوں میں زیرتعلیم افغان طلبا کی کڑی نگرانی کیلیے خصوصی کمیٹی قائم

وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان کے مختلف درسگاہوں میں زیر تعلیم افغان طالبعلموں کے انتہا پسندانہ رجحانات جانچنے کی تجویز پر وزارت داخلہ نے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کے احکام جاری کرکے نیکٹا اور وزارت سیفران سے جامع رپورٹ مانگ لی۔

وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان کے مختلف درسگاہوں میں زیر تعلیم ہزاروں افغان طالبعلموں کے انتہا پسندانہ رجحانات جانچنے کی تجویز پر وزارت داخلہ نے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کے احکام جاری کرکے نیکٹا اور وزارت سیفران سے جامع رپورٹ مانگ لی۔

اکسپرس نیوز کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت وزارت خارجہ نے پاکستان کے مختلف درسگاہوں میں زیر تعلیم تمام طلبا خصوصاً افغان طلبا کی انتہا پسندانہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور ان کے ویزا نظام کو مزید بہتر بنانے کیلیے وزارت داخلہ کو تجویز دی تھی جس پروزارت داخلہ نے متعلقہ شعبے کو بھی احکام جاری کیے ہیں کہ آن لائن ویزا فارم کا ازسرنوجائزہ لیکراسے مزید بہتر کیا جائے۔

امریکا اوریورپ کی طرز کا پاکستان میں جدیدبین الاقوامی معیارکاویزا ٹریکنگ نظام قائم کیاجائے جب کہ پہلی ترجیح میں ویزہ مدت ختم ہونے کے بعد بھی پاکستان میں مقیم افغان طلبا کا پتہ چلایاجائے۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر کے مختلف درسگاہوں میں ہزاروں افغان زیر تعلیم ہیں اور ان میں سے کئی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close