تازہ ترین خبریںپاکستان

وزیراعظم کی افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو سے ملاقات

وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نےافغانستان کے صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغان صدارتی محل پہنچنے پر وزیراعظم پاکستان کا صدر اشرف غنی نے پُرجوش استقبال کیا جبکہ ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ  وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال،گورنر خیبرپختونخوااقبال ظفر جھگڑا اور مشیر سلامتی امور ناصر جنجوعہ موجود ہیں ۔

افغان صدارتی محل میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گارڈ آف آنر دیا گیا ،انہوں نے صدارتی محل میں افغان صدر کے ساتھ نماز جمعہ بھی ادا کی۔

رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے افغان حکام سے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close