تازہ ترین خبریں

عراق میں کردوں کے خلاف ترک فوج کی کارروائی جاری، 49 کرد جنگجو ہلاک

ترک فوج کے لڑاکا طیاروں نے عراقی سرحدوں کے اندر کردوں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد کرد اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کیا ہے۔

ترک فضائیہ نے عراق میں فضائی کارروائی کے دوران 49 کرد جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترک فضائیہ نے عراق کے شمالی حصے میں کردستان ورکرز پارٹی کے 19 ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ جس کے نتیجے میں 49 کرد جنگجوؤں سمیت ان کے متعدد اہم ٹھکانے اور اسلحے کا ڈپو تباہ ہوگیا ہے۔

ترک حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ کرد باغیوں کے جس گروہ کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ 1980 کی دہائی سے ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں فعال تھے اور کارروائی کے دوران بھی وہ ترکی میں دہشتگردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

واضح رہے کہ ترکی، شام سے ملحقہ علاقوں میں کرد جنگجوؤں کے خلاف بھی کارروائی کررہا ہے، اس حوالے سے اسے غیر ملکی دباؤ کا بھی سامنا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close