دنیاکشمیر

بھارت: ویلفیئرپارٹی کے اعلی سیاسی وفد کا دورہ وادی کشمیر/ حکومتی مظالم پراظہار تشویش


بھارت کی ایک سیاسی جماعت نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کے بعد وادی کی صورتِ حال پر مودی سرکار کے کرتوتوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے والی بھارت کی سیاسی جماعت کا کہنا ہے کہ بھارتی فیصلے پر وادی کے لوگ شدید غم و غصے کا شکار ہیں، 5 اگست سے اب تک 40 ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، بھارتی حکومت وادی میں جاری پابندیاں فوری ختم کر کے کشمیریوں سے مذاکرات کرے۔
نئی دلی میں پریس کانفرنس میں ویلفیئر پارٹی بھارت کے وفد کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران مختلف طبقۂ فکر کے لوگوں سے بات ہوئی، وادی کے لوگ بھارت کے اس یک طرفہ اقدام کو غیر جمہوری، غیر آئینی، غیر قانونی اور دھوکا دہی قرار دیتے ہیں۔
وفد نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وادی میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے، تمام گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے اور کشمیریوں کو ان کے حقوق دینے کی قانونی یقین دہانی کرائی جائے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close