تازہ ترین خبریںدنیا

ایران اور روس جوہری تعاون بڑھانے پر متفق


اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے اعلی حکام نے جوہری تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے گزشتہ روز ویانا میں روسی جوہری ادارے کےسربراہ ”لکسی لیخاچف” کے ساتھ ملاقات میں جوہری شعبے سمیت کثیرالجہتی تعلقات کے فروغ پر زور دیا.

واضح رہے کہ علی اکبر صالحی گزشتہ روز بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی 63 ویں سالانہ جنرل کانفرنس میں شرکت کے لیے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا روانہ ہوگئے.

بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی 63 ویں سالانہ جنرل کانفرنس16 سے 20 ستمبر تک عالمی توانائی ایجنسی کے ہیڈکوارٹر ویانا میں منعقد ہو گی.

اجلاس میں عالمی جوہری ادارے کے رکن ممالک کے اعلی حکام شریک ہوں گے.

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایران کے دورے پر آئے ہوئے عالمی جوہری توانائی ادارے کے قائم مقام سربراہ کورنل فیروٹا نے تہران میں ایرانی ایٹمی ادارے کے سربراہ اور وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی تھی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close