تازہ ترین خبریں

شمالی افغانستان کے شہر قلعہ زال پر طالبان کا قبضہ

طالبان کا دعویٰ ہے کہ شمالی افغانستان کے شہر قلعہ زال پر قبضہ کرکے حکومتی فورسز کو مکمل طور پر بے دخل کردیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، طالبان کے ترجمان «ذبیح‌الله مجاهد» کا کہنا ہے کہ قلعہ زال نامی علاقے کے دس سے زائد پولیس چک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ قندوز کے کئی علاقوں پر طالبان پہلے دو بار قبضہ کر چکے ہیں۔

افغان ذرائع کے مطابق طالبان نے قلعہ زال نامی علاقے پر حملہ کرکے متعدد افغان سیکیورٹی فورسز کو ہلاک کیا ہے اور اب اس علاقے پر حکومتی بالادستی مکمل طور پر ختم ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کو بھی اسی صوبےمیں طالبان نے حملہ کرکے متعدد سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا تھا۔

 افغانستان  میں موسم بہار کے آغاز ہوتے ہی طالبان حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مقامی لوگوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی مدد نہ کی گئی تو مزیدعلاقوں پر طالبان کا قبضہ ہوسکتاہے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں دنیا کی نام نہاد طاقتوں کے ہوتے ہوئے اس ملک کے نصف حصے پر طالبان کا قبضہ ہے اور آئے روز کہیں نہ کہیں کوئی حادثہ پیش آتا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close