تازہ ترین خبریںدنیا

نامعلوم ڈرون کی حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر حملے کی کوشش ناکام


عراقی رضاکارفورس حشد الشعبی کے جوانوں نے ایک نامعلوم ڈرون طیارے کی حملے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، تکفیری دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکارعراقی رضاکارفورس کے کمانڈر کا کہناہے کہ ایک نامعلوم ڈرون طیارہ حشد الشعبی کے مرکز پرحملے کرنے کی کوشش کررہا تھا جوابی کارروائی کرنے پر واپس چلا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حشد الشعبی کے جوانوں نے دو ڈرون طیارے گراچکے ہیں،27 اگست کو صوبہ نینوا میں الحشد الشعبی کے مرکز کے قریب پرواز کرنے والے ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل نامعلوم ڈرون طیاروں نے الحشد الشعبی کے مرکز پر حملہ کرکے متعدد افراد کو زخمی اور ایک کو شہید کردیا تھا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close