تازہ ترین خبریںدنیاکشمیر

بھارتی انتخابات کا پانچواں مرحلہ، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال


بھارتی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ 7 ریاستوں کے 51 حلقوں میں ہو رہ ہے جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں انتخابات کے خلاف بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسلام نیوزکی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جانب سے رچائے جانے والے انتخابی ڈھونگ کے خلاف وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔
کشمیری میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کشمیری عوام سے ہڑتال اور بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔
اس سے قبل بھی کشمیری عوام نے تمام انتخابی مراحل کا بائیکاٹ کیا تھا۔
خیال رہے کہ 11 اپریل سے شروع ہونے والے بھارت کے 17ویں عام انتخابات 7 مراحل میں ہو رہے ہیں جو 19 مئی تک جاری رہیں گے جبکہ 23 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
بھارتی انتخابات میں مجموعی طور پر 89 کروڑ 89 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
انتخابات میں حکمران جماعت بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ہی اصل مقابلہ ہے تاہم متعدد دیگر جماعتیں بھی انتخابی عمل کا حصہ ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close