تازہ ترین خبریںپاکستان

سندھ میں 8ہزار سے زائد سرکاری اسکول بند، تنخواہیں جاری


پاکستان کے صوبہ سندھ میں رواں سال ماہ اپریل سے تاحال 8 ہزار سے زائد اسکول بند ہیں مگر عملے کو کروڑوں روپے ماہانہ تنخواہوں کی مد میں دیئے جا رہے ہیں۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے صوبہ سندھ میں شرح خواندگی کو بڑھانے کے بجائے سرکاری اسکولوں کو تیزی کیساتھ بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
روزنامہ جنگ نے خبر دی ہے کہ سندھ بھر میں 6 ہزار 171 بوائز پرائمری اسکول بند کئے گئے جبکہ سندھ بھر میں 15 سو سے زائد گرلز پرائمری اسکول بند کر کے لڑکیوں کو تعلیم سے محروم کر دیاگیا۔ 198 گورنمنٹ بوائز لوئر سیکنڈری اسکولز اور103 گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکولز بند کر دئےگئے ہیں۔10 گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اور 15 بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول بند ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
سابق وزیر تعلیم سردار شاہ کے اپنے حلقے میں 1215 اسکول بند ہوئے ہیں جبکہ تھر پار کر کے 708 اسکول بند ہوئے ہیں، بے نظیر آباد کے 539 اسکول بند ہو گئے،کراچی کے 101 سرکاری اسکول بند کئے گئے بدین کے 145،دادو کے 320،گھوٹکی کے 161،حیدرآباد کے 61،جیکب آباد کے 147،جامشورو کے 89،کمبر شہداد کوٹ کے 172،کشمور کے 361،خیرپور کے 431، لاڑکانہ کے 57،مٹیاری کے 50،میرپور خاص کے 351، نوشہرو فیروز کے 275، سجاول کے 457،سانگھڑ کے 517،شکارپور کے 428،سکھر کے 278، ٹنڈو الہ یار کے 270،ٹنڈو محمد خان کے 402،تھر پار کر کے 708، ٹھٹھہ کے 543 اسکول رواں سال بند کر دیئے گئے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close