تازہ ترین خبریںدنیا

کابل میں شادی کی تقریب میں دھماکہ، 63 افراد شہید/ طالبان کی مذّمت


افغان دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 63 افراد شہید جبکہ 182 افراد زخمی ہوگئے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق،  افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش بمبار نے شادی کی تقریب میں خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 63 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 40 منٹ پر ہوا۔

کابل پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والےا افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دہشت گرد حملے میں ہزارہ کمیونٹی کے افراد نشانہ بنے۔

عینی شاہدین کے مطابق خودکش دھماکہ اس وقت ہوا جب شادی کی تقریب جاری تھی اور شادی ہال مہمانوں سے بھرا ہوا تھا۔

دوسری جانب افغان طالبان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے خودکش حملے کی مذّمت کی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں شیعوں کے خلاف ہونے والے اکثر بم دھماکوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش قبول کرتی رہی ہے۔

افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ کابل حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close