تازہ ترین خبریںدنیا

صوبہ پنجاب میں ایرانی اور سعودی باشندوں کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی ہدایت

پاکستانی حکام نے پنجاب بھرمیں ایرانی اور سعودی باشندوں کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مقامی ذرائع کے حوالےسے بتایا ہے کہ  انٹیلی جنس اطلاعات پر آئی جی پنجاب نے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے ریجنل اور ضلعی پولیس سربراہوں کو پنجاب میں رہائش پذیر اور کام کرنے والے سعودی اور ایرانی باشندوں کی سیکیورٹی کو فول پروف رکھنے کے احکام جاری کیے ہیں۔

آئی جی پنجاب کے احکام کی روشنی میں سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے بھی راولپنڈی کے تینوں ڈویژنل ایس پیز، ایس پی راول، ایس پی پوٹھوہار اور ایس پی صدر ڈویژن کو تحریری مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں انھیں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ایرانی اور سعودی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے پیشگی سخت انتظامات کو یقینی بنائیں اور ایسے تمام باشندوں کی اضافی نگرانی بھی کی جائے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close