تازہ ترین خبریںپاکستان

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ایک سال مکمل


پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ایک سال مکمل ہوگیا،  کارکردگی رپورٹ آج پیش کی جائے گی۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ  18 اگست 2018 کو حکومت کے قیام سے  شروع ہونے والا سفر  استحکام پاکستان کی جانب گامزن ہے.

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کا ایجنڈا احساس ہے، عوامی فلاح کیلئےاقدامات وزیراعظم کی محروم طبقات سےمحبت کے آئینہ دار ہیں.

آج کا پرامن پاکستان سیاحوں کے لئے پرکشش اور حسین منزل ہے، قبائلی علاقوں کے سنگلاخ پہاڑوں پر پہلی بار جمہوری رنگ بکھرا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کے مطابق پلی بارٹیکس وصولی کے قومی فرض کو تحریک کی شکل دی گئی.

پاکستان تحریک انصاف عملی اقدامات پریقین رکھتی ہے، پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ، 10 بلین ٹری سونامی منہ بولتا ثبوت ہیں.

خیال رہے کہ ایک سال میں  حکومت نے  بڑی کامیابیاں سمیٹیں۔ قبائلی علاقوں کو خیبر پختون خوا کا حصہ بنایا، سابق فاٹا میں پہلی بار الیکشن کرائے۔ کرتارپور راہداری کھولنے پر عمران خان کے وژن کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔

ساتھ ہی غریبوں کے لیے احساس پروگرام، صحت سہولت کارڈ کا سلسلہ شروع ہوا،  بے گھر افراد کے لیے نیا گھر ہاؤسنگ اسکیم اور شیلٹر ہومز کی بنیاد رکھی گئی۔ ٹیکس چوری روکنے کے لیے ٹھوس پالیسیاں بنائی گئیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close