تازہ ترین خبریںدنیا

بحرین کا جدید ترین دفاعی نظام پیٹریاٹ خریدنے کا اعلان


ذرائع کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ نے امریکا سے جدید ترین دفاعی نظام پیٹریاٹ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی شاہی حکومت نے امریکا سے پیٹریاٹ دفاعی نظام خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی دفاعی نظام بنانے والی کمپنی ”ریتھیون” کا کہنا ہے کہ بحرینی حکومت کے ساتھ ان کا معاہدہ طے پایا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی کانگریس نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔

خیال رہے کہ امریکی اسلحے کے بڑے خریداروں میں سعودی عرب، کویت، پولینڈ، بحرین اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں جن میں سے سعودی عرب نے اربوں ڈالر کی خریداری کی ہے ۔ سعودی عرب کی جانب سے خریدے گئے اسلحے میں جنگی بحری جہاز، پیٹریاٹ ایئر اور میزائل دفاعی نظام شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا خطے میں فسادات اور اختلافات بڑھا کر اپنا اسلحہ فروخت کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close