تازہ ترین خبریںدنیاکشمیر

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 9 ویں روز بھی کرفیو برقرار/ دنیا بدستور خاموش تماشائی

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 9 ویں روز بھی کرفیو برقرارہے اور عالم اسلامی سمیت انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل نویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل طور پر معطل ہے۔ بھارتی انتظامیہ نے انٹرنیٹ اور ٹیلیفون سروس بند کررکھی ہیں جبکہ ذرائع ابلاغ پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کیلئے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
وادی بھرمیں لاکھوں مسلمانوں کی جانیں خطرے میں پڑ گئی ہیِں۔
واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت صدارتی حکمنامے کے ذریعے ختم کردی تھی جس کے بعد سے ہی وادی میں احتجاج کو روکنے کیلئے قابض فوج نے کرفیو نافذ کررکھا ہے۔
گزشتہ روز عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ رہا جس کے باعث کشمیری مسلمانوں کی اکثریت عید کی نماز اور سنت ابراھیمیؑ ادا کرنے سے محروم رہی۔
یاد رہے کہ بھارتی حکومت کے اقدام کے خلاف کئی روز سے کشمیریوں کا احتجاج جاری ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close