تازہ ترین خبریںگلگت بلتستان

گلگت پولیس کی کارروائی، سبزی لانیوالی گاڑی سے لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد


گلگت بلتستان کی پولیس نے سوات سے گلگت جانے والی گاڑی سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسلام نیوز رپورٹ کے مطابق، گلگت بلتستان پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ منشیات سوات سے گلگت سبزی لانے والی گاڑی میں خصوصی طور پر بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی، دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس چیک پوسٹ سکوار میں معمول کے مطابق چیکنگ کے دوران مخبر کی اطلاع پر ڈاٹسن نمبر J6865 جس میں سبزیاں لوڈ کر کے سوات سے گلگت آ رہی تھی، جس کو ڈرائیور کامران ولد شہزادہ سکنہ میرہ خیل بابوزئی مینگورہ سوات چلا رہا تھا کی تلاشی لینے پر پک اپ میں خصوصی طور پر بنائے گئے خفیہ خانوں سے 29 کلو گرام چرس برآمد ہو گئی۔
پولیس نے ملزم کامران اور ساتھی ملزم انور بادشاہ ولد شاہ پسند سکنہ رحیم آباد محلہ لالہ گان مینگورہ سوات کو بھی گرفتار کر لیا ہے اور پولیس تھانہ جوٹیال میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گلگت پولیس کی منشیات کے خلاف مہم کے دوران جولائی کے مہینے میں ایک ہفتے میں تقریبآ 36 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی تھی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close