تازہ ترین خبریں

عراق میں اسلحے کے گودام میں دھماکہ،1 جاں بحق 29 زخمی


عراق میں وزارت صحت کا کہناہے کہ گزشتہ روز اسلحے کے گودام میں ہونے والے دھماکے سے ایک شہری جاں بحق اور29 زخمی ہوگئے ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراقی دارالحکومت بغداد میں اسلحے کے ایک گودام میں دھماکے سے 1 شہری جاں بحق اور 29 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز سہ پہر کے وقت بغداد کے ایک فوجی علاقے میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کافی جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں۔

عراقی سیکورٹی فورسزکا کہناہے کہ دھماکہ جنوبی بغداد کے علاقے ”الصقر”میں بھاری اسلحے کے ایک گودام میں ہوا ہے۔ بعض عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحے کا گودام رضاکار فورسز الحشد الشعبی کا تھا۔

المیادین نے دعویٰ کیا ہے اسلحے کے گودام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close