تازہ ترین خبریںدنیا

افغانستان میں 16 دن میں 200 شہری جاں بحق


خانہ جنگی کا شکار ملک افغانستان میں 16 دن میں 200 شہری جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ صرف 16 دن کے مختصر عرصے میں خواتین اور بچوں سے سمیت 200 افراد جاں بحق اور 340 شدید زخمی ہوئے۔
انسانی حقوق اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ پر نظر رکھنے والی تنظیم کے سربراہ «عزیز احمد تسل» کا کہنا ہےکہ صرف 16 دن کے مختصر عرصے میں خودکش حملوں، بم دھماکوں، فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپوں اور غیرملکی افواج کے فضائی حملوں کا نشانہ بن کر540 افغان شہری خاک وخوں میں غلطاں ہوئے۔
حقوق انسانی کی تنظیم کا کہناہے کہ افغانستان میں رواں سال کے ابتدائی 4ماہ کے دوران کل 2ہزار 500 افراد ہلاک یا زخمی ہوئے۔
دوسری طرف امریکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2019 کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران 950عام شہری جاں بحق اور 2ہزار 213 شدید زخمی ہوئے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close