تازہ ترین خبریںدنیا

امریکا سعودی عرب میں 500 فوجی اہلکار تعیینات کرے گا


امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض سمیت مختلف علاقوں میں مزید سینکڑوں امریکی فوجی تعیینات کئے جائیں گے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت اورخطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب میں امریکی فوج کا ہونا ضروری ہے۔
‘سی ان ان’ نے خبر دی ہے کہ امریکا بہت جلد سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کے «شاهزاده سلطان» ہوائی اڈے پر 500 فوجی تعیینات کرے گا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب «شاهزاده سلطان» ائرپورٹ پر پہلے سے ہی متعدد امریکی اہلکار تعیینات ہیں۔
امریکا نے اسلامی جمہوریہ ایران سے کشیدگی کے تناظر مشرق وسطی میں بھی ایک ہزار سے زائد فوجی اہلکار تعیینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اضافی فوج تعینات کرنے کا مقصد امریکا اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close