تازہ ترین خبریں

امریکا اور اسرائیل خطے میں داعش اور تکفیری قوتوں کی پشت پناہی کررہے ہیں، شامی صدر

شامی صدر بشارالاسد کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل خطے میں داعش اور تکفیری قوتوں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

اسلام نیوز نے العالم کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی صدر نے ایران اور شام کے باہمی تعلقات کو اسٹراٹیجک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے خاصر کرشام کے جنوب میں امریکہ اور اسرائیل براہ راست دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کسی بھی بین الاقوامی قانون کا پابند نہیں، وہ جہاں چاہتا ہے وہاں دہشت گردوں کو استعمال کرتا ہے، امریکہ کی دہشت گردوں کے خلاف جنگ محض ایک بہانہ ہے وہ دنیا کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد گروہوں کو مختلف بہانوں اور ناموں سے تشکیل دے رہا ہے۔

 بشار اسد نے ایران اور شام کے تعلقات کو اسٹراٹیجک قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران نے شام کی درخواست پر مدد فراہم کی اور ایران کا شام میں حضور شامی حکومت کی درخواست پر ہے بہت سے ممالک منجملہ سعودی عرب نے متعدد بار ہمیں یہ پیغام ارسال کیا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ تعلقات ختم کریں تو شام کی صورتحال بہتر ہوجائے گی لیکن ہم نے ان کی ان باتوں کو مسترد کردیا وہ اس لئے کہ ایسے ممالک امریکہ اور اسرائیل کے طرفدار ہیں اور اسرائیل کی حمایت کرنے والے عرب حکمرانوں سے ہمیں نفرت ہے۔

بشار اسد نے اسرائیل کی طرف سے شام پر حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم جب چاہیں اسرائیل کو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام کے خلاف دہشت گردانہ جنگ امریکی، اسرائیلی اور سعودی عرب کی معاندانہ پالیسی کا حصہ ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close