تازہ ترین خبریںپاکستان

آصف زرداری کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظور


احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 21 جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، نیب نے احتساب عدالت سے آصف زرداری کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست  کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزجعلی اکائونٹس میں ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین زرداری کو گرفتار  کیا تھا۔

آصف علی زرداری کی آج نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت پولیس کے 300 اہلکار نیب پنڈی کے دفتر پر تعینات کیے گئے ہیں۔

احتساب عدالت کے باہر 500 پولیس اہلکار تعینات ہیں ، نیب عدالت اور نیب پنڈی کے باہر رینجرز اہلکار بھی گشت کر رہے ہیں، نیب پنڈی کے دونوں اطراف کی سٹرکیں مکمل طور پر بند ہیں۔

اس موقع پر پی پی کارکنوں کو آب پارہ چوک سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، فیض آباد اور داخلی راستوں پر اینٹی رائٹ فورس کا دستہ تعینات ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جعلی اکائونٹس کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے آصف علی زرداری کو گرفتار کر لیا تھا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close