تازہ ترین خبریں

نوازشریف اور آصف زرداری کے پاس فرار کا کوئی رستہ نہیں، سیکرٹری اطلاعات


تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور آصف زرداری کے لئے فرار کا کوئی راستہ باقی نہیں بچا جبکہ وزیراعظم مسلسل کہتے آئے ہیں کہ ان دونوں خاندانوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کئے رکھا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی پی آصف زرداری کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ منطقی اور قابل فہم ہے، محسوس ہورہا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف شواہد نہایت ٹھوس اور ناقابل تردید ہیں، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بہت سے اہم اور ناقابل تردید شواہد پر مشتمل رپورٹ مرتب کی۔

عمر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مسلسل کہتے آئے ہیں کہ ان دونوں خاندانوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کئے رکھا، اب دونوں کے لئے فرار کا کوئی رستہ موجود نہیں،  کرپٹ کردار اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close