ایرانتازہ ترین خبریںدنیا

امریکا کا ایران پر مزید نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان


امریکا نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پیٹرو کیمیکل صنعت اور اس سے وابستہ تجارتی کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی حکومت نے اپنے ایک اور دشمنانہ اقدام میں ایران کی پیٹرو کیمیکل صنعت اور اس سے وابستہ تجارتی کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکی وزارت خزانہ نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں ایران کی پیٹرو کیمیکل صنعت اوراس سے وابستہ تجارتی کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکا کی وزارت خزانہ نے اس قسم کی پابندیاں عائد کرنے کی وجہ خاتم الانبیاء کمپنی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ خاتم الانبیاء ادارہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا اقتصادی طور بازو ہے۔
امریکی وزیر خزانہ اسٹیو منوچین نے دعوی کیا ہے کہ اس قسم کی پابندیاں عائد کر کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی پیٹرو کیمیکل سے متعلق اقتصادی سرگرمیوں کو روکا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں امریکہ نے ایران کے خلاف پابندیوں اور فوجی وارننگ دے کر دباؤ بڑھایا ۔ دوسری طرف ایران کے حکام نے زور دیا ہے کہ ایران، امریکی دھمکیوں یا پابندیوں کے دباؤ میں آ کر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close