تازہ ترین خبریںپاکستان

فٹ پاتھوں پر قائم فلاحی اداروں کی تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ


کراچی میٹرو پولیٹن (کے ایم سی )نے تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری کرلی ،آپریشن کا آغاز ضلع شرقی اور وسطی سے کیا جائے گا،عدالتی احکامات پر تجاوزات کے خلاف اہم اجلاس پیر کوہوگا۔

کےایم سی حکام کا کہنا ہے کہ مختلف شاہراہوں کی فٹ پاتھ پر فلاحی اداروں نے رسپانس سینٹر بنارکھے ہیں ان کی جانب سے کراچی کی فٹ پاتھ پر قائم تعمیرات کوگرایاجائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فٹ پاتھ پر بنائے گئے شیڈز بھی ہٹائے جائیں گےجبکہ فلاحی اداروں کو ایک روز کا نوٹس دیا جائے گا۔

کےایم سی کا کہنا ہے کہ انسداد تجاوزات سیل نے تمام مشینری بھی طلب کرلی ہیں جبکہ پہلے مرحلے میں آپریشن کے لیے تمام زونز کے ملازمین کو بھی طلب کرلیا گیاہے ۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close