تازہ ترین خبریںپاکستان

یوم امام علی علیہ السلام حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ


پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف حساس علاقوں میں یوم امام علی علیہ السلام کے حوالے سے اضافی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبہ پنجاب میں 21رمضان المبارک یوم حضرت امام علی علیہ السلام کے حوالے سے حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی اس سلسلے میں سی پی او عمران محمود نے لائسنسداروں حسن رضا مشہدی، طالب پرواز ،شجر حسین، صدر الدین گیلانی،سعید سیال ،شفقت حسنین بھٹہ ،ملک امجد وینس، وسیم خان گنڈا پور، یسیٰن خان اور دیگر سے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کی۔
سی پی او نے یومِ حضرت امام علی علیہ السلام پر سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایات جاری کیں، دریں اثنا سی پی او نےشجاع آباد،جلالپور پیروالہ کی قدیمی امام بارگاہوں کے لائسنسداروں کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں یوم امام علی علیہ السلام نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔
انہوں نےکہا کہ وہ آج امام بارگاہوں کا خود دورہ کریں گے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close