تازہ ترین خبریںپاکستان

کوئٹہ: یوم حضرت علی علیہ السلام کے جلوس کے روٹ کا معائنہ


بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدرسید محمد دوائود آغااور جنرل سیکرٹری حاجی محمد جواد رفیعی نےبسلسلہ شہادت امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید محمد دوائود آغا اور جنرل سیکرٹری حاجی محمد جواد رفیعی نے بسلسلہ شہادت امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے جلوس کے روٹ کا معائنہ کرتے ہوئے ہوئے تاجران کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میٹروپولیٹن نے ابھی تک جلوس کے راستوں پر نہ تو روشنی کا کوئی بندوبست کیا اور نہ ہی کچرے کے ڈھیر کی صفائی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے جلد از جلد ہزارہ ٹائون اور علمدار روڈ روٹ پر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ سازشی عناصر اپنے عزائم میں کامیاب نہ ہو سکیں۔
انہوں نے تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہادت امیرالمومنین کے جلوس میں ہمیشہ ان کا تعاون مثالی رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔
انہوں نے اہل سنت علما کرام کے تعائون کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close