ایرانتازہ ترین خبریںدنیا

کسی بھی جارحیت پر ایران کا جواب تباہ کن ہوگا، جنرل باقری


اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلح افواج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے ملکی سرحدوں کی خلاف ورزی کی تو ایران کا جواب تباہ کن ہوگا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے خرم شہر کی آزادی کی مناسبت سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی فوج دشمن کی ہر سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پرتیار ہے۔
جنرل باقری کا کہنا ہے کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کی ہر سازش اور ہر کارروائی کا مقابلہ کرنے اور اسے منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ استقامت ومزاحمت ہی، عالمی سامراجی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ہے، ملک و قوم کا دفاع ایرانی افواج کے اہم ترین فرائض اور وظائف میں شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی الحادی اور طاغوتی طاقت کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام ایرانیوں کو باہمی اتحاد کے ساتھ ہوشیاراور آگاہ رہنا چاہیے۔
میجر جنرل باقری نے کہا کہ 3 خرداد(24 مئی) خرم شہر کی آزادی کا دن در حقیقت کامیابی، ایثار، ایرانی قوم کی مزاحمت اور انقلاب اسلامی کی تاریخ کا درخشاں دن ہے اس دن مکتب ولایت کے تربیت یافتہ افراد نے استقامت اور پائمردی کا شاندار مظاہرہ کیا اور خرم شہر کو آزاد کرکے ایرانی قوم کے تمام دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملادیا۔
میجر جنرل باقری نے کہا کہ خرم شہر کی آزادی کو 37 سال بیت گئے ہیں اور آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں ایرانی قوم نے عالمی سامراجی طاقتوں کو تاریخی شکست سے دوچار کیا اور آج بھی ہماری عالمی سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں استقامت، مزاحمت اور پائمردی کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم تاریخ کے حساس مرحلے پر کھڑے ہیں، ہم اپنے پختہ عزم اور قوی و مضبوط ارادے کے ساتھ دشمن کو سیاسی، اقتصادی اورعسکری محاذ پر شکست دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close