اسلامی بیداریتازہ ترین خبریںدنیا

برھم صالح کی حرم مطہر امام موسی کاظم اور امام جواد علیہما السلام پر حاضری+ تصاویر


عراق کے صدر برھم صالح نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ حرم امام موسی اور امام جواد علیہما السلام پر حاضری دی۔
اسلام نیوزکی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صدر کاظمین میں امام موسی کاظم کے حرم مطہر پہنچ کر عراق کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی۔
عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت برھم صالح ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ حرم مطہر پہنچے جہاں زیارت کے بعد زائرین سے تفصلی گفتگو کی۔

برهم صالح حرم مطهر امام موسی کاظم (ع) را زیارت کرد + تصاویر


عراقی صدر نے کہا زائرین کے مشکلات اور سیکیورٹی امور پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ کاظمین (عربی=الکاظمیة) بغداد کے جنوب میں ایک علاقے کا نام ہے جو عراق میں دریائے دجلہ کے مغرب میں واقع ہے۔ یہ علاقہ شیعوں کے دو امام، امام کاظمؑ اور امام جوادؑ کی زیارت گاہ کی وجہ سے شیعوں کے مقدس مقامات میں شمار ہوتا ہے۔


بغداد سے متصل اس شہرمیں شیعوں کے دو امام یعنی امام کاظمؑ اور امام محمد تقیؑ کے روضوں کی موجودگی کی وجہ سے اسے “کاظمین” کہا جاتا ہے۔اس علاقے کے دیگر اسامی میں: “کاظمیہ”، “بلدۃ الکاظمی‌” اور “المشہد الکاظمی‌” شامل ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close