تازہ ترین خبریںپاکستان

پاکستانی علماء نے ڈالر ذخیرہ کرنے کے خلاف فتوی جاری کردیا


پاکستانی علماء نے ملکی کرنسی کی گرتی ہوئی ساکھ کو بہتر کرنے لئے فتوی جاری کرتے ہوئے کہا ہے ملک کو نقصان پہنچا کرمنافع کمانا جائز نہیں ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق،  دارالافتاء کی طرف سے جاری فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو ڈالر خرید کر اپنے پاس رکھ لیتے اور قیمت بڑھنے پر ڈالر کو فروخت کرکے نفع کماتے ہیں، وہ ریاست پاکستان کیساتھ بے وفائی کا ارتکاب کرتے ہیں اور شرعی طور پر بھی ایسے افراد گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین مرکزی علما کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی زیر صدارت فیصل آباد میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں علماء کرام اور مفتیان عظام نے شرکت کی۔

 اجلاس میں علمائے کرام اور مفتیوں نے متفقہ طور پر فتویٰ جاری  کیا جس میں کہا کہ ملک کو معاشی و اقتصادی محاذ پر متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، لہٰذا ایسے حالات میں ڈالر خرید کر ذخیرہ کرنا اور قیمت بڑھنے پر اسے فروخت کرکے نفع کمانا ریاست کے ساتھ بے وفائی کے مترادف ہے۔

مرکزی علماء کونسل کے دارالافتاء کی طرف سے جاری فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو ڈالر خرید کر اپنے پاس رکھ لیتے اور قیمت بڑھنے پر ڈالر کو فروخت کرکے نفع کماتے ہیں، وہ ریاست پاکستان کیساتھ بے وفائی کا ارتکاب کرتے ہیں اور شرعی طور پر بھی ایسے افراد گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close