تازہ ترین خبریں

شام کے شہر حلب میں دہشت گردوں کے حملے میں متعدد عام شہری شہید یا زخمی


حلب کے مختلف علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کے حملوں میں متعدد عام شہری شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔
سانا نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے حلب کے مختلف علاقوں پرراکٹ حملے کئے جس کے نتیجے میں ۷ عام شہری شہید اور 14 زخمی ہوگئے۔
شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے حلب کے علاقے ” النیرب ” پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس میں بچوں سمیت 21 افراد خاک وخون میں غلطاں ہوگئے۔
کچھ دیر قبل «الجمیلیه» نامی علاقے پر بھی نامعلوم افراد کی جانب سے راکٹ داغے گئے تاہم کسی قسم کی جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔
الجمیلیہ پر حملے کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں ہے۔
واضح رہے کہ غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے متعدد گروہ مغربی اور مشرقی حلب کے مضافات میں چھپے ہوئے ہیں، وہاں سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
دوسری طرف شامی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی حماہ میں النصرہ فرنٹ کا حملہ پسپا کرکے درجنوں شرپسندوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔
شامی فوج کی جوابی کارروائی میں النصرہ فرنٹ کی 9بکتربند گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close