تازہ ترین خبریںکشمیر

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، مسعود خان

آزاد کشمیر کے صدرکا کہنا ہے پاکستان ہی دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار رہا لیکن اس کے باوجود کامیابی سے اس لعنت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

مقامی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق، آزاد کشمیر کے صدرکا کہنا ہے پاکستان ہی دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار رہا لیکن اس کے باوجود کامیابی سے اس لعنت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان ہی دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار رہا لیکن اس کے باوجود کامیابی سے اس لعنت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبی کھاریاں میں قومی انسداد دہشتگردی سنٹر کے 13ویں انسداد دہشتگردی کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

میجر جنرل احسان جی او سی 37 ڈویژن، کمانڈنٹ این سی ٹی سی بریگیڈیئر رضوان افضل ملک نے صدر آزاد کشمیر کا استقبال کیا۔

علاوہ ازیں صدر سردار مسعود کو محتسب آزاد جموں و کشمیر نے سالانہ رپورٹ 2017ء پیش کی۔ اس موقع پر سردار مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محتسب سیکرٹریٹ عوام الناس کو سستا انصاف فراہم کرنے والا واحد ادارہ ہے۔ جہاں سے بے سہارا، غریب اور سفید پوش لوگوں کی داد رسی ہو رہی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close