تازہ ترین خبریںپاکستان

کراچی: رینجرز کی کارروائی، 9 بھتہ خور گرفتار


پاکستان رینجرز (سندھ) نے لیاری اور کھارا در میں کارروائی کرتے ہوئےبھتہ گینگ کے 9 کارندے گرفتار کرلئے۔
رینجرز کے اعلامیہ کے مطابق لیاری اورکھارادر میں تاجروں سے بھتہ وصولی، انکار پر فائرنگ اور ہراساں کرنے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں، جس پر پاکستان رینجرز (سندھ) نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے سٹی ٹاؤن پولیس کے ساتھ مل کران واقعات کے محرکات کا جائزہ لیتے ہو ئے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لیاری اور کھارادر میں کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران 9 ملزمان محمد سہیل عرف جان، سمیر حسین شیخ عرف علی عرف حاجی، محمد کبیر عرف کالا عرف تیتا، محمد ایوب عرف علی بھائی عرف ملاعرف لمبا عرف قاری، سید محمد عباس عرف لنگڑا، محمد انیس عرف کوفتہ عرف ممنا، محمد فردین، فیاض خان اور محمد عابد عرف آزاد کو گرفتار کیا۔
ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ لیاری کے بھتہ گینگ(ایاز ظہری گروپ) کے لیے کام کرتے ہیں جس کے سرغنہ ایازظہری اور اسماعیل پٹنی بیرون ملک سے اس گینگ کو آپریٹ کرتے ہیں۔
ملزمان نے بھتہ وصولی، فائرنگ اور پولیس لائن لیاری میں گرینیڈ حملے میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close