ایرانتازہ ترین خبریںدنیا

ایران کو دھمکیاں دینا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے/ ایرانی قوم کسی کے سامنے سرنہیں جھکائے گی، نوری مالکی


عراق کے سابق وزیراعظم نوری المالکی کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو دھمکیاں دینا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے سابق وزیراعظم نوری المالکی کا کہنا ہے کہ خطے میں جنگ کی باتیں اور ایک آزاد اور خودمختار ملک کو دھمکیاں دینا، نہ صرف ایرانی عوام کے لئے خطرناک ہے بلکہ عراق سمیت پورا خطہ اس سے متاثر ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا عراق کو داعش جیسی خطرناک تنظیم کے خاتمے کے بعد سکون ملا ہے، جنگ کی باتوں سے داعشی دہشت گرد ایک بار پھر منظم ہونے کا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا خطے کے تمام ممالک کسی بھی جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکی حکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں کسی بھی قسم کی دھمکیوں اور جنگ کی باتوں سے گریزکیا جائے۔
واضح رہے کہ امریکی حکام نے نفسیاتی جنگ کا آغاز کرتے ہوئے اپنا پیٹریاٹ ائیرڈیفنس میزائل سسٹم اور جنگی بیڑے کو مشرق وسطیٰ روانہ کردیاہے۔
پینٹاگون کا کہناہے کہ امریکا کے یو ایس بی 52 بمبار طیارے بھی قطر کی بیس پر پہنچ چکے ہیں۔
دوسری طرف ایران نے امریکی اقدامات کو بے وقوفی قرار دیتے ہوئے امریکی صف بندی کو نفسیاتی جنگی حربہ قرار دیا ہے جس کا مقصد ان کے ملک کو دھمکانا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close