تازہ ترین خبریںپاکستان

مسئلہ فلسطین دیگرمسائل سے زیادہ اہم ہے، رہنما فلسطین فائونڈیشن


فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی مرکزی رہنماوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہ فلسطین کا مسئلہ دنیا کے تمام مسائل میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل اور پہلا مسئلہ ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر مولانا باقر زیدی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیرزادہ اظہرعلی شاہ ہمدانی، جمعیت علماء پاکستان سندھ کے صدرعلامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، آل پاکستان سنی تحریک کے صدر صدیق قادری، جعفریہ الائنس پاکستان کے سیدشبر رضا، پائیلر کے ذوالفقار شاہ، آل پاکستان سنی تحریک کے صدیق قادری اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ دنیا کے تمام مسائل میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل اور پہلا مسئلہ ہے،فلسطین پر صہیونیوں کی جعلی ریاست اسرائیل کے قیام کے71 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے یوم نکبہ کے عنوان سے کیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق مقررین کاکہنا تھا کہ ماہ رمضان المبارک اور مئی کے مہینہ کی مناسبت سے ملک بھر میں یکجہتی فلسطین کے عنوان سے مہم بعنوان ’’علی طریق القدس‘‘ یعنی ’’القدس کی آزادی کے راستے پر گامزن‘‘ کا اعلان کیا گیا ہے، اس سلسلے میں 19 مئی اتوار کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں ’’القدس کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close