تازہ ترین خبریںپاکستان

ضلع قلات میں ملک دشمن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپیں، ۲ فوجی جوان شہید

بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ اطلاع کی بنیاد کی گئی کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے دو سپاہی شہید جبکہ 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہےکہ ضلع قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قلات میں منگھوچر کے علاقے میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جہاں دو سپاہی زخمی بھی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ شہید اہلکاروں کی شناخت سپاہی وارث سبحان اور سپاہی میر عالم کے نام سے ہوئی ہے۔

شہید سپاہی وارث سبحان کا تعلق پنجاب کے ضلع جھنگ اور شہید میرعالم کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع غذر سے تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کو اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد صوبے میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 2 خود کش جیکٹس کے علاوہ بھاری تعداد میں بارودی مواد، اسلحہ اور دیگر مواد برآمد ہوا ہے۔

یاد رہے کہ 22 ستمبر کو شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے ایک کارروائی کے دوران سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہونے والے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے افسر سمیت 7 جوان شہید ہوگئے تھے۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close